مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی طرف آنے والے 5 ڈرون تباہ کر دیئے،سعودی فوجی اتحاد
چاروں ڈرونز کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنایا گیا
مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی طرف آنے والے 4 ڈرون تباہ کر دیئے،سعودی فوجی اتحاد
ریاض: سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی جانب بڑھنے والے 5 ڈرونز کو فضائی دفاعی کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا۔
اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق چاروں ڈرونز کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حکام کی جانب سے ممکنہ نقصانات یا حملے کے دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سعودی عرب کو درپیش فضائی خطرات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ بھی جاری ہے۔ یمنی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 200 حوثی جنگجو ہلاک کر دیے گئے۔
یمنی فوج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 744 حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوؤں اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ تعز میں حوثی ملیشیا کی پیش قدمی روک دی گئی ہے۔