رات گئےاسرائیلی لڑاکا طیاروںنے ایران کی جانب پروازکی،امریکی میڈیا کا دعویٰ
اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو کی۔
رات گئےاسرائیلی لڑاکا طیاروںنے ایران کی جانب پروازکی،امریکی میڈیا کا دعویٰ
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران شام اور عراق کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ایران کی سمت پرواز کی۔
فوکس نیوز کے چیف فارن کوریسپونڈنٹ ٹری ینگسٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں کی یہ پرواز فوجی مشق کا حصہ تھی۔ تاہم فوکس نیوز نے اس خبر کے لیے کسی مخصوص ذریعے کا حوالہ نہیں دیا اور نہ ہی مشق سے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائی گئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو کی۔
نیتن یاہو کے مطابق وہ اس معاملے پر امریکی صدر سے متعدد مرتبہ بات کر چکے ہیں، جن میں حالیہ گفتگو بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایرانی حکومت کے خاتمے کا عمل مکمل کرنا چاہتا ہے۔
اسرائیلی طیاروں کی پرواز سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹ کی آزادانہ تصدیق اور مبینہ فوجی مشق کی مزید تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔