پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کا شاندار آغاز، نور زمان اور اشعب عرفان اگلے مرحلے میں پہنچ گئے
ان کی فتح کا اسکور 311، 115، 118 اور 119 رہا۔ پاکستانی کھلاڑی نے یہ مقابلہ 41 منٹ میں اپنے نام کیا۔
پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کا شاندار آغاز، نور زمان اور اشعب عرفان اگلے مرحلے میں پہنچ گئے
امریکی شہر ریڈ ووڈ سٹی میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی مقابلے جیت لیے۔ نور زمان نے امریکی حریف برانسٹن منگ کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی، جبکہ اشعب عرفان نے ہنگری کے کھلاڑی بالاز فارکاس کو تین صفر سے ہرا دیا۔
نور زمان کو مقابلے کے پہلے گیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے تینوں گیمز جیت کر کامیابی اپنے نام کرلی۔ ان کی فتح کا اسکور 3-11، 11-5، 11-8 اور 11-9 رہا۔ پاکستانی کھلاڑی نے یہ مقابلہ 41 منٹ میں اپنے نام کیا۔
دوسری جانب اشعب عرفان نے ہنگری کے بالاز فارکاس کے خلاف ابتدا ہی سے برتری برقرار رکھی اور مسلسل تین گیمز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ ان کی کامیابی کا اسکور 11-6، 11-4 اور 11-5 رہا۔ اشعب عرفان نے یہ مقابلہ صرف 25 منٹ میں جیت لیا۔
نور زمان اور اشعب عرفان کی فتوحات کے ساتھ دونوں پاکستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
سلیکون ویلی اوپن کے مردوں کے مقابلوں کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 امریکی ڈالر ہے۔