میر رضا نے کس کا کتنا قرض دینا تھا، تفصیلات سامنے آگئیں
اسد علی بٹ سے 25 لاکھ روپے، احسن انیس شمسی سے 30 فیصد شراکت داری کے معاہدے کے تحت 50 لاکھ روپے اور احمد احسن سے 30 لاکھ روپے لینے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
میر رضا نے کس کا کتنا قرض دینا تھا، تفصیلات سامنے آگئیں
شیئر کی گئی فہرست کے مطابق عبداللہ بھردے سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار روپے ذاتی قرض لیا گیا، جبکہ حسن خان تنولی سے وافلکس کے لیے چاکلیٹ کنٹینر کی خریداری کی مد میں 75 لاکھ روپے لیے گئے۔
فہرست میں اسد علی بٹ سے 25 لاکھ روپے، احسن انیس شمسی سے 30 فیصد شراکت داری کے معاہدے کے تحت 50 لاکھ روپے اور احمد احسن سے 30 لاکھ روپے لینے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
اسی طرح ابید اور آصف سمر سے وافلکس اور رضا کار کے کاروبار کے سلسلے میں تقریباً ایک کروڑ 45 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالی لین دین کی تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔
صحافی کی پوسٹ کے مطابق میر رضا علی کے ایپل واچ نوٹس میں قرض دینے والے افراد کی فہرست اور 3 کروڑ روپے کی ضرورت کا ذکر بھی موجود تھا۔ اطلاعات کے مطابق کاروبار کے عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی، جبکہ 28 جولائی کو کیش کاؤنٹر سے تقریباً 39 ہزار روپے نکالے گئے تھے۔
یاد رہے کہ میر رضا علی 28 جولائی 2026 کو لاپتا ہوئے تھے اور اگلے روز ان کی لاش کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔
کیس کی تحقیقات کے حوالے سے عدالتی کمیشن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پولیس کی تفتیش پر سوالات اٹھاتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔
میر رضا علی کے قرضوں اور مالی لین دین کی یہ تفصیلات کیس کے پس منظر کو سمجھنے میں اہم ہوسکتی ہیں، تاہم ان معلومات سے قتل کے محرکات یا کسی فرد کے ملوث ہونے کا حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ واقعے کے اصل حقائق اور ممکنہ محرکات کا تعین مزید تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گا۔