لاہور بورڈ نے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، 99 ہزار سے زائد طلبہ کامیاب

ایک لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 99 ہزار 191 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی

October 22, 2026 · قومی
لاہور بورڈ نے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، 99 ہزار سے زائد طلبہ کامیاب

لاہور بورڈ نے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، 99 ہزار سے زائد طلبہ کامیاب

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے 11ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج جاری کردیے، جس میں 99 ہزار 191 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 99 ہزار 191 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی، جبکہ تقریباً 66 ہزار امیدوار امتحان پاس نہ کرسکے۔

نتائج کے مطابق امتحان میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد سے زیادہ رہا۔

امیدوار لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نتائج معلوم کرنے کے لیے بورڈ کے آن لائن نظام سے رجوع کریں۔