ہزارہ قومی محاذ پاکستان کی پنجاب میں 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
ہزارہ قومی محاذ پاکستان کی پنجاب میں تنظیم سازی،وحید خان تنولی کی سربراہی میں 20 رکنی کمیٹی قائم
ایبٹ آباد ۔ ھزارہ قومی محاذ پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کا گروپ فوٹو ۔
ایبٹ آباد ہزارہ قومی محاذ پاکستان نے صوبہ پنجاب کی 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اسد جاوید خان نے وحید خان تنولی کی سربراہی میں نومنتخب کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کو فعال اور منظم بنانے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
اسد جاوید خان نے کہا کہ وحید خان تنولی اور ڈاکٹر ارشد ہزارہ کاز کے مخلص اور دیرینہ رہنما ہیں، جن کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ قومی محاذ پاکستان پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے 1897 سے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی جدوجہد کا آغاز کیا تاکہ عام عوام کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔ ہزارہ قومی محاذ پاکستان ملک کی تعمیر و ترقی کی خواہاں ہے۔
وحید خان تنولی کی سربراہی میں قائم آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر ارشد، اورنگ زیب، امجد سواتی، حاجی بنارس تنولی، حنیف اعوان، نعیم اقبال تنولی، بنارس اعوان، سید ارشد شاہ، سید غلام مصطفی شاہ، سید فیصل شاہ، شوکت گجر، شفیق تنولی، جاوید تنولی، مولانا محمد نواز، نصیر اقبال عباسی، مفتی خرم شہزاد ہزاروی، مولانا نصیر احمد عباسی، مختیار تنولی اور اویس قریشی شامل ہیں۔
چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اسد جاوید خان نے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صوبہ پنجاب میں ہزارہ قومی محاذ پاکستان کو منظم اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔