غیرملکی خاتون ڈیانا نے کیس ختم کرنے کی اپیل کردی

غیرملکی خاتون ڈیانا کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، احمد تنویر کو بے قصور قرار دے دیا

October 23, 2026 · قومی

غیرملکی خاتون ڈیانا نے ویڈیو بیان میں مبینہ زیادتی کیس میں احمد تنویر کو بے قصور قرار دے دیا۔

لاہور میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خاتون ڈیانا نے کیس ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دے دیا۔

ڈیانا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملزم احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد تنویر نے نہ ان کے ساتھ زیادتی کی اور نہ ہی ان کا موبائل فون لیا۔ ڈیانا کے مطابق انہوں نے پہلے دباؤ میں آکر بیانات دیے تھے۔

غیرملکی خاتون ڈیانا نے آذربائیجان کے سفارتخانے کی دستاویزات کے ذریعے بھی ملزم احمد تنویر کو بے قصور قصور قرار دیا۔