خیبرپختونخوا 13 سال سے مشکلات کا شکار،اب امن ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈی

صوبے کو مضبوط بنانے کے لیے امن اور ترقی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔گورنر خیبرپختونخوا

October 24, 2026 · قومی
خیبرپختونخوا 13 سال سے مشکلات کا شکار، اب امن ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا 13 سال سے مشکلات کا شکار، اب امن ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں معاشی بہتری اور ترقی کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صوبے میں امن کا قیام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ 13 سال سے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، تاہم اب امن و امان کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کو مضبوط بنانے کے لیے امن اور ترقی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بہتری سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔