قیصر احمد شیخ کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ، ہارون اختر خان نئے چیئرمین مقرر

اس سے قبل کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے چیئرمین کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

October 24, 2026 · قومی
قیصر احمد شیخ کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ، ہارون اختر خان نئے چیئرمین مقرر

قیصر احمد شیخ کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ، ہارون اختر خان نئے چیئرمین مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی سربراہی واپس لے لی، جبکہ وفاقی وزیر تجارت ہارون اختر خان کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کو نئی تشکیل شدہ کمیٹی کا شریک چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیصر احمد شیخ کو کمیٹی کی نئی تشکیل میں رکن کے طور پر بھی شامل نہیں کیا گیا۔ وہ اس سے قبل کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے چیئرمین کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔