فرانس میں احتجاج اور ہنگاموں کے باعث پی ایس جی اور لیون کا میچ ملتوی
یہ مقابلہ اتوار، 25 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔
فرانس میں احتجاج اور ہنگاموں کے باعث پی ایس جی اور لیون کا میچ ملتوی
پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت مخالف احتجاج اور ہنگاموں کے باعث پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور اولمپک لیون کے درمیان فٹبال میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی لیگ ون کے آٹھویں راؤنڈ کا یہ مقابلہ اتوار، 25 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پیرس میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر پولیس کے حکم پر میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اولمپک لیون کلب نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مقابلے کے ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
لیگ ڈی فٹ بال پروفیشنل (ایل ایف پی) نے لیگ ون کے منتظمین سے مشاورت کے بعد میچ کی نئی تاریخ مقرر کی ہے۔ اب یہ مقابلہ پیر، 26 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
میچ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پیرس میں احتجاجی صورتحال کے باعث سیکیورٹی انتظامات پر توجہ دی جا رہی ہے۔