پاکستان کی شاندار فتح، محسن نقوی حارث رؤف اور شاداب خان کو مبارکباد دینے گراؤنڈ پہنچ گئے
دونوں کھلاڑیوں کو گلے لگا کر گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
پاکستان کی شاندار فتح، محسن نقوی حارث رؤف اور شاداب خان کو مبارکباد دینے گراؤنڈ پہنچ گئے
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی میچ کے ہیروز کو مبارکباد دینے گراؤنڈ پہنچ گئے۔
محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی وزرا عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے گراؤنڈ میں حارث رؤف اور شاداب خان سے ملاقات کی اور دونوں کھلاڑیوں کو گلے لگا کر گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
وفاقی وزرا عطا تارڑ اور عون چوہدری نے بھی دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور پاکستان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔