برطانیہ میں شدید طوفان،80 ہزار گھر بجلی سے محروم،پروازیں منسوخ
طوفان کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی، سفری نظام اور روزمرہ معمولات متاثر ہونے کے باعث متعلقہ علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
برطانیہ میں شدید طوفان،80 ہزار گھر بجلی سے محروم،پروازیں منسوخ
برطانیہ میں طوفان بوئیلو کے باعث مختلف علاقوں میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا، جبکہ حادثات کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ شدید موسم کے باعث 80 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی، ریلوے سروس متاثر ہوئی اور درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
خراب موسمی حالات کے باعث سمندری فیری سروس بھی متاثر ہوئی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت متعدد پل ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
طوفان کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی، سفری نظام اور روزمرہ معمولات متاثر ہونے کے باعث متعلقہ علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔