مائیک ہیسن کے والد بھی پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے لطف اندوز
مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے۔ وہ بھی کرکٹ کے شوقین ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ دیکھا۔
نیوزی لینڈ سے پاکستان آمد، مائیک ہیسن کے والد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی یادگار فتح کا نظارہ کیا۔
مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور ایک یادگار جیت کے موقع پر ان کے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔
مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے۔ وہ بھی کرکٹ کے شوقین ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ دیکھا۔
واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے 242 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں حاصل کیا۔
اس کامیابی میں شاداب خان نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو فتح دلائی۔ شاداب خان نے 113 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔