نوبیل امن انعام پر ٹرمپ کی تنقید، ناروے کے خلاف سخت الفاظ استعمال کر دیے
بعض ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کو امریکا میں قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم ناروے کے شہریوں کے معاملے میں ان کا مؤقف مختلف ہے۔
نوبیل امن انعام پر ٹرمپ کی تنقید، ناروے کے خلاف سخت الفاظ استعمال کر دیے
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ بعض ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کو امریکا میں قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم ناروے کے شہریوں کے معاملے میں ان کا مؤقف مختلف ہے۔ ان کے بیان میں نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ناراضی نمایاں تھی۔ وہ اس سے پہلے بھی ہیٹی، لیبیا، صومالیہ اور یمن کے حوالے سے سخت اور توہین آمیز زبان استعمال کر چکے ہیں۔
امریکی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وہ وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ اسی خطاب میں انہوں نے فرانس میں حالیہ بدامنی کا ذمہ دار بھی تارکینِ وطن کو ٹھہرایا اور امیگریشن کے حوالے سے اپنے سخت مؤقف کو دہرایا۔
تاہم، ٹرمپ کے بیان میں ایسا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا کہ امریکی حکومت ناروے کے شہریوں کے لیے ویزوں یا ملک میں داخلے سے متعلق کسی نئی پابندی کا ارادہ رکھتی ہے۔
ٹرمپ اس سے قبل بھی نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ناروے کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں انعام نہ ملنے کو ناروے کے لیے ایک ایسا داغ قرار دیا تھا جو مٹایا نہیں جا سکے گا۔
واضح رہے کہ نوبیل امن انعام کا فیصلہ ناروے کی نوبیل کمیٹی کرتی ہے، جس کا صدر دفتر اوسلو میں واقع ہے۔