میر رضا علی خان کیس، جے آئی ٹی میں این سی سی آئی اے کا افسر شامل

ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کو جے آئی ٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن جاری

October 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کو جے آئی ٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے، اس سلسلے میں این سی سی آئی اے کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کر دیا گیا۔

این سی سی آئی اے جے آئی ٹی کو ڈیجیٹل شواہد اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی، جبکہ موبائل فون، سوشل میڈیا اور کرپٹو کرنسی کے ریکارڈ کی جانچ بھی کی جائے گی۔

میر رضا علی خان کیس کی تحقیقات میں این سی سی آئی اے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔