روسی صدر پوتن سے کل ایرانی صدر اور امیرِ قطر کی ملاقات ہو گی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان تہران کے سعدآباد محل میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد ماسکو روانہ ہو گئے

October 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماسکو:ایرانی صدر مسعود پزشکیان تہران کے سعدآباد محل میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد ماسکو روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

روس کے صدارتی محل کریملن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن آج منگل کو ماسکو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ پیر کے روز تہران میں ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور کسی معاہدے تک پہنچنے کی راہ ہموار کرنے پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز تہران میں ہونے والے اجلاس میں تہران کے سعدآباد میں ہونے والے اس اجلاس میں ایرانی صدر کے علاوہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی شرکت کی۔

تاہم اجلاس میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترکی کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن اور پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔