کوٹ ادو: سبزی فروش کی 3 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم 2 گھنٹے میں گرفتار

سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کرالیا گیا ، پولیس

October 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوٹ ادو : سبزی فروش نے 3 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ ملزم کو 2 گھنٹے  میں گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی سرور شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل سرور شہید میں 3 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 2 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا، اس شخص کی عمر دیکھیں اور پھر اس کے گھناؤنے جرم پر نظر ڈالیں۔