پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کی جانب سے پیٹرول 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا
October 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرول 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگاکردیا گیا جبکہ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقررجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے 27 اکتوبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔