ون ڈے ٹرائی سیریز، پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے
میچ سے قبل سری لنکن ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، جبکہ پاکستانی ٹیم پہلے ہی مسلسل فتوحات کے ساتھ سیریز کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
ون ڈے ٹرائی سیریز، پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے
لاہور: ون ڈے سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج پانچویں میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
میچ سے قبل سری لنکن ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، جبکہ پاکستانی ٹیم پہلے ہی مسلسل فتوحات کے ساتھ سیریز کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
پاکستان نے اب تک سیریز میں تین میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب سری لنکا نے دو میچز میں سے ایک میں فتح حاصل کی، جبکہ دوسرے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ون ڈے اسکواڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ناقص کارکردگی کے باعث صائم ایوب کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آج کے مقابلے میں سری لنکن ٹیم پاکستان کی ناقابلِ شکست مہم کو روکنے کی کوشش کرے گی، جبکہ قومی ٹیم کی نظریں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے پر ہوں گی۔