سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
تین ملکی ون ڈے سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینے کی کوشش کرے گی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے، کیونکہ دوسری اننگز میں اوس پڑنے سے بولنگ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کے مطابق قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکن کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے گزشتہ میچوں میں اچھی شراکت داریاں قائم کی ہیں اور وہ اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔