پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، سری لنکا کے خلاف 92 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ
سری لنکا کے بولر دلشان مدوشنکا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دونتھ ویلالاگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، سری لنکا کے خلاف 92 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ
لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستانی بلے باز مسلسل وکٹیں گنواتے رہے۔
تازہ ترین اسکور کے مطابق پاکستان نے 23.3 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کے بولر دلشان مدوشنکا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دونتھ ویلالاگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ آخری وکٹوں پر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کریز پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم نے 29 رنز بنائے، جبکہ سلمان علی آغا 9 اور سعد بیگ 5 رنز بنا سکے۔
سری لنکا کے لیے یہ میچ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اہم ہے، جبکہ پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔