آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کا ایرانی دعویٰ غلط ہے، امریکی سینٹکام

امریکی افواج آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح میں موجود اور چوکس ہیں، ایکس پر بیان

October 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح میں موجود اور چوکس ہیں۔

بیان کے مطابق آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے، جبکہ امریکی فوج اور علاقائی شراکت دار بھی اس اہم آبی گزرگاہ میں موجود ہیں۔