آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والا تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ، ایرانی فوج

بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔ بیان

October 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ’خلاف ورزی کرنے والا‘ تیل بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز کے مشرق میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے بیان کے مطابق، جہاز نے اپنے ٹریکنگ سسٹم بند کر کے آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے سے گذرنے کی کوشش کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔

تاہم، برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی سمیت بین الاقوامی بحری تحفظ کے اداروں نے تاحال ایسے کسی واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے۔