اسرائیل میں نیتن یاہو مخالف جماعت کے دفتر میں جشن،حامیوں کا رقص
موسیقی کی دھنوں پر رقص کیا گیا اور اسرائیلی پرچم لہرائے گئے۔
اسرائیل میں نیتن یاہو مخالف جماعت کے دفتر میں جشن،حامیوں کا رقص
تل ابیب: اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اندازوں کے بعد اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ کی جماعت ’یشار‘ کے ہیڈ کوارٹرز میں حامیوں نے جشن منانا شروع کردیا، جہاں موسیقی کی دھنوں پر رقص کیا گیا اور اسرائیلی پرچم لہرائے گئے۔
ابتدائی ایگزٹ پولز اسکرینوں پر دکھائے جانے کے بعد پارٹی کے بعض حامی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گانے گاتے اور رقص کرتے دکھائی دیے۔ تاہم، اس موقع پر پارٹی قیادت نے اسٹیج پر آکر خطاب نہیں کیا، جبکہ ہال میں بھی خاصی جگہ خالی تھی۔
انتخابی نتائج کی کوریج کے لیے مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندے اور بین الاقوامی صحافی بھی پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں موجود تھے، جو نتائج اور حکومت سازی کے امکانات پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق گادی آئزن کوٹ کی قیادت میں قائم اپوزیشن کا ’تبدیلی بلاک‘ نیتن یاہو کے اتحاد کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہا تھا، تاہم حکومت بنانے کے لیے درکار واضح اکثریت حاصل کرنے کی صورتِ حال سامنے نہیں آئی۔
🇮🇱 | Celebraciones en la sede del partido Demócratas de Israel, que se opone al primer ministro Benjamin Netanyahu. pic.twitter.com/Zv6csxCtQf
— Alerta News 24 (@AlertaNews24) October 27, 2026
ان انتخابات میں عرب جماعتوں کا کردار بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ابتدائی اندازوں میں عرب جماعتوں کو مجموعی طور پر تقریباً 17 سے 18 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا، جس سے حکومت سازی کے لیے سیاسی اتحادوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
انتخابی نتائج کی حتمی صورتِ حال واضح ہونے کے بعد ہی یہ طے ہو سکے گا کہ کون سا سیاسی اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آتا ہے اور عرب جماعتیں اس عمل میں کیا کردار ادا کرتی ہیں