ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی ڈرون تباہ، دوسرا قبضے میں لے لیا

October 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں 14واں جدید ایم کیو ون ڈرون تباہ کرنے اور ایک جاسوس ڈرون کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جدید فضائی دفاعی نظام سے آبنائے ہرمز میں ایم کیو ون ڈرون کو تباہ کردیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے مغربی حصے میں امریکی جاسوس ڈرون ایم کیو ایم-170 کا کنٹرول حاصل کرکے اسے بغیر کسی نقصان کے زمین پر اتار لیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بتایا کہ اس کے الیکٹرانک وار فیئر یونٹ نے امریکی ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد اس کے رہنمائی اور کنٹرول سسٹم پر قبضہ کرلیا۔