آبنائے ہرمز پر ایران ڈٹ گیا،شرائط پوری ہونے تک ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان

ایران کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

October 30, 2026 · بام دنیا
آبنائے ہرمز پر ایران ڈٹ گیا،شرائط پوری ہونے تک ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان

آبنائے ہرمز پر ایران ڈٹ گیا،شرائط پوری ہونے تک ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق اپنے مؤقف میں سختی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ شرائط پوری ہونے تک یہ پابندی جاری رہے گی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف مصطفیٰ ایزدی نے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم جنگی حکمت عملی اور دفاعی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مصطفیٰ ایزدی نے مزید کہا کہ ایران نے میزائل ٹیکنالوجی، فضائی دفاعی نظام اور ڈرونز کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

ایرانی عہدیدار کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے فی الحال تیار نہیں۔