سپریم کورٹ بار الیکشن ہارنے پر کیپٹن صفدر عاصمہ جہانگیر کیخلاف سخت زبان استعمال کرنے لگے
آج میں ایک الیکشن ہار کر آ رہا ہوں، وہ الیکشن کیا تھا ؟ وہ سپریم کورٹ بار کی صدارت کا ایک چھوٹا سا الیکشن تھا
سپریم کورٹ بار الیکشن ہارنے پر کیپٹن صفدر عاصمہ جہانگیر کیخلاف سخت زبان استعمال کرنے لگے
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شکست کے بعد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی مرحومہ انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ان کے بیان کو قابلِ مذمت قرار دے دیا۔
کیپٹن صفدر نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ آج میں ایک الیکشن ہار کر آ رہا ہوں، وہ الیکشن کیا تھا ؟ وہ سپریم کورٹ بار کی صدارت کا ایک چھوٹا سا الیکشن تھا ، مگر میرے لیے ایک بہت بڑا الیکشن تھا کیونکہ میں ایک ملعونہ عاصمہ جہانگیر کی باقیات کے خلاف الیکشن لڑ رہا تھا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مذہبی اور آئینی معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے قادیانیوں سے متعلق قوانین اور پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی قرارداد کا بھی ذکر کیا۔
🚨🚨آج میں ایک الیکشن ہار کر آ رہا ہوں، وہ الیکشن کیا تھا ؟ وہ سپریم کورٹ بار کی صدارت کا ایک چھوٹا سا الیکشن تھا ، مگر میرے لیے ایک بہت بڑا الیکشن تھا کیونکہ میں ایک ملعونہ عاصمہ جہانگیر کی باقیات کے خلاف الیکشن لڑ رہا تھا ، کیپٹن صفدر pic.twitter.com/m1Pp6DlPCR
— Siddique Jan (@SdqJaan) October 29, 2026
کیپٹن صفدر کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے ایکس پر لکھا کہ عاصمہ جہانگیر کے خلاف اس نوعیت کی تقریر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مریم نواز کو بھی طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک سے متعلق تبصرہ کیا اور کہا کہ ان کے لیے بھی گھر پر ایسی ہی تقریب کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔
مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے خلاف کیپٹن صفدر کی انتہائ گری ہوئ تقریرکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، صفدر صاحب اپنے خلاف مقدمے کا سامنا اب مذھبی کارڈ کھیل کر کرنا چاھتے ہیں اس بدتمیزی پر ان کی اھلیہ مریم بی بی سے گزارش ہے کے جس طرح انھوں نے تھانوں میں چپیڑیں مروانے کا اہتمام شروع کیا ہے…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 30, 2026
واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو ہونے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار سید امجد علی شاہ نے پروفیشنل گروپ کے سردار امان اللہ خان کو شکست دی تھی۔ انڈیپنڈنٹ گروپ کی اس کامیابی کو گروپ کی مسلسل چوتھی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سینئر وکیل احسن بھون نے اس سے قبل کیپٹن صفدر کو مبینہ طور پر ان کی ڈگری سے متعلق الزامات پر پانچ ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔ نوٹس میں الزامات واپس لینے اور عوامی معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔