کراچی میں ایل پی جی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی
ایرانی گیس کی سپلائی کراچی نہ پہنچنے کے باعث ایل پی جی کی فراہمی متاثر ہوئی
October 30, 2026 · قومی
کراچی میں ایل پی جی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی
کراچی: شہر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں ایک بار پھر 50 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 550 روپے تک جا پہنچی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی گیس کی سپلائی کراچی نہ پہنچنے کے باعث ایل پی جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے من مانے نرخوں پر گیس فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
قیمتوں میں تازہ اضافے سے گھریلو صارفین اور ایل پی جی پر انحصار کرنے والے شہریوں کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔