بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں، مریم نواز

دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور صنعت سمیت ہر شعبہ اس تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

October 30, 2026 · قومی
بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں، مریم نواز

بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور صنعت سمیت ہر شعبہ اس تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

لاہور میں پنجاب انوویشن فار ویلیو، اپرچیونٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور ملکی معیشت میں اس کا اہم کردار ہے۔ قومی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں بھی پنجاب کا نمایاں حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ادویہ سازی کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ نوجوانوں کی بڑی آبادی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ثابت ہوسکتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تاجروں کو ذہنی سکون اور سازگار ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے امن و امان بنیادی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ بدامنی اور بے یقینی کی صورت میں کاروبار ممکن نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں روزانہ احتجاج اور توڑ پھوڑ ہو، وہاں محنت کش کس طرح اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے؟ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کاروبار اور صنعت کے لیے پُرامن ماحول فراہم کیا جائے۔