ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

عباس آفریدی نے 35 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے بھارت کے خلاف کامیابی اپنے نام کرلی۔

October 30, 2026 · اسپورٹس
ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 89 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران عباس آفریدی نے 35 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے بھارت کے خلاف کامیابی اپنے نام کرلی۔