بھارت میں لرزہ خیز واقعہ ۔ہسپتال سے آوارہ کتا انسانی بچہ اٹھاکرلے گیا
وڈیو وائرل ہونے پر تلاش کی مہم شروع
تصویر: سوشل میڈیا
بھارتی ہسپتال سے کتا نومولود انسانی بچہ اٹھاکرلے گیا۔لرزہ خیز وائرل وڈیو کے بعد تلاش کی مہم شروع ہوئی لیکن بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے پلامو میں ایک میڈیکل کالج ہاسپٹل کے احاطے سے ایک آوارہ کتا منہ میں بچہ اٹھاکر لے جاتا دیکھا گیا۔واقعہ اس وقت انًتظامیہ کی توجہ میں آیا جس وڈیو سوشل میڈیاکے ذریعے وسیع پیمانے پر پھیلی۔
ابتدائی طورپر حکام نے کالج ہاسپٹل کے کیمپس میں کئی حصوں کو دیکھا لیکن کچھ پتا نہیں چلا۔اس کے بعد مقامی پولیس کو بتایا گیا اور تلاش کا دائرہ پھیلا دیاگیا۔اس واقعہ کی اطلاع ایک شخص نے دی تھی جو علاج کے لیے وہاں آیا۔پھر دل دہلا دینے والی وڈیو وائرل ہونے پر انظامی مشینری حرکت میں آئی۔
حکام کی تفتیش انہیں قریب ہی واقع ایک نجی طبی ادارے تک لے گئی۔معلوم ہوا کہ میڈیکل کالج سے تقریباً سومیٹر کے فاصلے پر واقع نجی ہسپتال میں ایک سولہ سالہ لڑکی کا ابارشن کیا گیا تھا۔ تقریباً آٹھ ماہ کے اس بچے کو مبینہ طور پر میڈیکل کالج کے احاطے میں لا کر پھینکاگیا۔بھارتی حکام کو اس کی فوٹیج بھی مل گئی۔ دوخواتین صبح چار بجے میڈیکل کالج کے آس پاس گھومتی نظر آئیں۔ یہ دونوں نوزائیدہ بچے کو ایک بیگ میں لے کر آئیں اور لاش کو میڈیکل کالج ہاسپٹل کے احاطے میں پھینک دیا۔
سا ت گھنٹے بعد صبح گیارہ بجے ، ایک آوارہ کتے کو میڈیکل کالج سے لاش لے کر گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے اس نجی اتم ہسپتال اور الٹراساؤنڈ سینٹر کو سیل کر دیا ہے، جہاں ابارشن کیا گیا تھا۔
نومولود کو اٹھاکرلے جانے والے کتے اور لاش کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔اس ہولناک واقعے کی سنگینی کے پیش نظر، ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔