پیپلزپارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت
اپوزیشن کی جانب سے بھی کمیٹی میں شرکت کے لیے مثبت اشارے سامنے آئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی کمیٹی میں شرکت کے لیے مثبت اشارے سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے وفد نے چند گھنٹوں کے دوران اپوزیشن رہنماؤں سے دوسری ملاقات بھی کی۔
پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دیدی pic.twitter.com/fnmOWY8oO4
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) October 30, 2026
ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس نے انتخابات میں شفافیت کو مؤثر بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ کمیٹی 2024 کے عام انتخابات، ضمنی انتخابات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی انتخابی بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔ اس کے علاوہ شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حتمی جواب دینے سے پہلے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے اور انہیں امید ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے مثبت جواب ملے گا۔