بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان 40 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آنے کے لیے متحرک
بین الاقوامی پنجابی کانفرنس میں شرکت کے لیے دورے کی اجازت اور سیکیورٹی کلیئرنس کا عمل شروع
مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار بھگونت سنگھ مان 40 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان میں بین الاقوامی پنجابی کانفرنس میں شرکت کے لیے دورے کی اجازت اور سیکیورٹی کلیئرنس کے منتظر ہیں۔
لاہور: مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار بھگونت سنگھ مان 40 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس میں شرکت کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بھگونت مان کی پنجابی کانفرنس میں شرکت کے انتظامات معروف پنجابی فنکار کرم جیت سنگھ انمول دیکھ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھگونت مان کے دورۂ پاکستان کی باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے لیے پیش رفت جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔