ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ، مذاکرات کرنا چاہتا،رابطے میں ہے،ٹرمپ

ایران کے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت ختم کرنے کے لیے امریکہ نے بھاری اخراجات کیے اور اس مقصد میں کامیابی حاصل کی ہے

October 31, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ، مذاکرات کرنا چاہتا،رابطے میں ہے،ٹرمپ

ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ، مذاکرات کرنا چاہتا،رابطے میں ہے،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس بات چیت کے لیے ابھی وقت موجود ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال پر کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے اور ایران مسلسل امریکہ سے رابطے میں ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ روایتی جنگوں جیسی نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت ختم کرنے کے لیے امریکہ نے بھاری اخراجات کیے اور اس مقصد میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے مطابق اس جنگ پر امریکی ٹیکس دہندگان کے زیادہ پیسے خرچ نہیں ہو رہے۔

فلوریڈا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران 1979 سے امریکہ کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ انہوں نے ایران کو مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ وینزویلا سے ایران جنگ پر خرچ ہونے والی رقم کے مقابلے میں تقریباً دس گنا زیادہ آمدنی حاصل کر چکا ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کو اپنی فوج کی تنخواہیں ادا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے اور امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق امریکی تجویز پر امن مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے قطری ثالثوں اور ایرانی حکام کے درمیان تہران میں طویل مشاورت ہوئی ہے۔