فلپائن،سر جڑی جڑواں بہنیں دنیا بھر میں امید اور حوصلے کی مثال بن گئیں

دونوں بہنیں سر سے جزوی طور پر جڑی ہوئی ہیں، باوجود تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اسکول جاتی ہیں اور زندگی کے چیلنجز کا مثبت انداز میں مقابلہ کر رہی ہیں۔

October 31, 2026 · بام دنیا
فلپائن،سر جڑی جڑواں بہنیں دنیا بھر میں امید اور حوصلے کی مثال بن گئیں

فلپائن،سر جڑی جڑواں بہنیں دنیا بھر میں امید اور حوصلے کی مثال بن گئیں

فلپائن کی 18 سالہ جڑواں بہنیں جوائے اور جوائس ماگسینو اپنی غیر معمولی زندگی اور حوصلے کے باعث دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

دونوں بہنیں سر سے جزوی طور پر جڑی ہوئی ہیں، تاہم اس کے باوجود تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اسکول جاتی ہیں اور زندگی کے چیلنجز کا مثبت انداز میں مقابلہ کر رہی ہیں۔

ڈاکٹروں نے پیدائش کے وقت ان کی زندگی کے حوالے سے کم امید ظاہر کی تھی، لیکن دونوں بہنیں اب 18 سال کی عمر کو پہنچ چکی ہیں۔ ان کی مسکراہٹ، حوصلے اور تعلیم جاری رکھنے کے عزم نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔