لکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق،دو افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے بنوں منتقل کردیا گیا۔

October 31, 2026 · قومی
لکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق،دو افراد زخمی

لکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق،دو افراد زخمی

لکی مروت: جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال ایڈووکیٹ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے جوڈیشل کمپلیکس میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کچہری میں بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار کرامت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ جاوید اقبال ایڈووکیٹ اور انشاء اللہ شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے بنوں منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے پناکوٹ چراٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ عادل وسیم شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وہ مانسہرہ میں تعینات ہیں اور فاتحہ خوانی کے لیے اپنے آبائی گاؤں آئے ہوئے تھے۔