سوئی گیس کمپنی نے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی
رواں ماہ سے کمرشل تندوروں، ہوٹلوں اور دیگر شعبوں کے کنکشنز کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے۔
سوئی گیس کمپنی نے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی
لاہور: سوئی گیس کمپنی نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ رواں ماہ سے کمرشل تندوروں، ہوٹلوں اور دیگر شعبوں کے کنکشنز کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں صارفین فوری کنکشن کے لیے مقررہ فیس جمع کروانے کے باوجود گیس کنکشن حاصل نہیں کرسکے۔ دوسری جانب آر ایل این جی کی سپلائی بھی متاثر ہونے کے باعث گیس کے موجودہ نظام میں شارٹ فال بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوئی گیس حکام کے مطابق نئے کنکشنز پر پابندی وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ رکنے کے بعد ہی نئے کنکشنز کی بحالی کا امکان ہے۔