پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا

عمان کو 18 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

November 1, 2026 · اسپورٹس
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا

پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا

پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کا پلیٹ فائنل اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے فیصلہ کن مقابلے میں عمان کو 18 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

پلیٹ فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 154 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے 18 رنز سے کامیابی حاصل کرکے پلیٹ فائنل کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا اختتام پانچویں پوزیشن پر کیا۔