ایران نے فوری معاہدہ نہ کیا تو معاملہ نمٹا دیں گے، ٹرمپ کی نئی وارننگ
انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سخت کارروائی ہوسکتی ہے، امریکی صدر
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو واضح تنبیہ کی ہے کہ تہران کے پاس امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس معاملے کو زیادہ دیر تک طول نہیں دینا چاہتا اور یہ تنازع جلد کسی نہ کسی صورت میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو واشنگٹن خود اس معاملے کو جلد نمٹا دے گا۔ ان کے بقول امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ بھی زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی اور اس کے جلد ختم ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب سخت فوجی کارروائی ناگزیر ہو جائے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ بھی اس معاملے پر اچھی گفتگو کی ہے۔ کینیڈا کے ساتھ تجارت اور معاہدے کے حوالے سے بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور امریکا اس معاہدے کے بہت قریب ہے۔ ت