ترکیہ میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں سمیت اڑتے اڑتے بچ گئی

استنبول میں دلہن کا واقعہ، تیز ہوا کا جھونکا، فوٹوگرافر کی بروقت کارروائی۔

November 2, 2026 · چشم حیرت
استنبول میں فوٹو شوٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وائرل ویڈیو کا ایک منظر

استنبول میں فوٹو شوٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وائرل ویڈیو کا ایک منظر

 

ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں تیز ہواؤں کے باعث دلہن غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے پیش آیا جہاں دلہن کی تصاویر بنانے کا سلسلہ جاری تھا۔

رپورٹس کے مطابق اچانک ایک تیز ہوا کا جھونکا آیا جس نے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے بڑے غباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تیز ہوا اور غباروں کے شدید دباؤ کے باعث دلہن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور وہ قریبی دیوار کی جانب کھنچنے لگی۔

صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے موقع پر موجود فوٹوگرافر نے پھرتی کا مظاہرہ کیا اور فوری طور پر دلہن کو پکڑ کر سنبھال لیا، جس سے ایک ممکنہ بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہوا کے باعث دلہن غباروں کے ساتھ فضا میں بلند ہونے لگی تھی۔

واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کیے گئے، جیسا کہ ایک صارف نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: Her wedding photos almost turned into an airborne search-and-rescue operation 😂 Writer: Sol pic.twitter.com/fX8Esm5HjC۔

خوش قسمتی سے اس دلخراش لگنے والے واقعے میں دلہن بالکل محفوظ رہی اور اسے کسی قسم کی چوٹ آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دلہن نے خوفزدہ ہونے کے بجائے بعد میں اپنا بقایا فوٹو شوٹ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔