آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

گلین میکسویل نے 7 ٹیسٹ، 149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

November 3, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

میلبرن: آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز اور آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گلین میکسویل نے 7 ٹیسٹ، 149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

میکسویل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عمان کے خلاف آخری بار آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

وہ 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، 2015 اور 2023 کے ورلڈکپ کی فاتح آسٹریلین ٹیموں کا حصہ رہے۔

میکس ویل نے بھارت میں ہونے والے 2023 کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف ڈبل سنچری بناتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی بہترین اننگز میں سے ایک اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم فتحیاب کروایا۔