ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب دو امریکی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد اسے تباہ کیا گیا۔
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب دو امریکی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب جزیرہ قشم کے نزدیک دو امریکی ڈرونز کو فضائی حدود میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی پیر کی شب کی گئی، جس میں امریکی فوج کے دو ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ایک ڈرون کو فضائی حدود میں نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد اسے تباہ کیا گیا۔
تاہم اس واقعے سے متعلق امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔