ایران سے معاہدہ ممکن ہے، تیل کی قیمتیں مزید گریں گی، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کی صورتحال یا کسی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

November 3, 2026 · بام دنیا
ایران سے معاہدہ ممکن ہے، تیل کی قیمتیں مزید گریں گی، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران سے معاہدہ ممکن ہے، تیل کی قیمتیں مزید گریں گی، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کا امکان موجود ہے۔

واشنگٹن میں لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے پیش رفت ممکن ہے۔

تاہم امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کی صورتحال یا کسی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک ہی روز میں تیل کی قیمت 10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی، جو ان کے بقول تاریخ کی سب سے بڑی یومیہ کمی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں امریکہ کامیابی حاصل کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی متوقع ہے۔