باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا،ایک شخص جاں بحق

دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

November 3, 2026 · قومی
باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا،ایک شخص جاں بحق

باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا،ایک شخص جاں بحق

باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے اصیل ترغاو میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔