مہمند میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

November 3, 2026 · اہم خبریں
مہمند میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید

مہمند میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ڈیوٹی پر جانے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔