کراچی،نجی بینک میں پراسرار طور پر تین افراد بے ہوش،اسپتال منتقل
متاثرہ افراد میں بینک مینیجر، آپریشن مینیجر اور کیشیئر شامل ہیں۔ تینوں کی شناخت 30 سالہ رضا، 42 سالہ سرمت اور 35 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی
کراچی،نجی بینک میں پراسرار طور پر تین افراد بے ہوش،اسپتال منتقل
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نجی بینک کے اندر بینک مینیجر سمیت تین افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد میں بینک مینیجر، آپریشن مینیجر اور کیشیئر شامل ہیں۔ تینوں کی شناخت 30 سالہ رضا، 42 سالہ سرمت اور 35 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو دو افراد بینک کے اندر جبکہ ایک شخص باہر بے ہوشی کی حالت میں موجود تھا۔ تینوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او وقار عظیم کے مطابق بینک کے اندر کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں ملی۔ دوسری جانب بینک گارڈ نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے جنریٹر کا دھواں بینک کے اندر آرہا تھا اور وہاں دھویں کی بو بھی محسوس کی جارہی تھی۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی بینک کے اندر گئے تو انہیں بدبو محسوس ہوئی۔ ابتدائی شبہ ہے کہ تینوں افراد جنریٹر کے دھویں سے متاثر ہوکر بے ہوش ہوئے، تاہم واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متباد