ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان
اعلان کردہ اسکواڈ میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے پاکستان شاہینز کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت عبدالصمد کریں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں، جبکہ روحیل نذیر وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسپن باؤلنگ کے شعبے میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ فاسٹ باؤلنگ کے لیے محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کا انتخاب کیا گیا ہے۔
رواں سال اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز اپنا پہلا مقابلہ 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔
پاکستان شاہینز اپنے پہلے میچ کے علاوہ باقی تمام میچز دن اور رات کے اوقات میں کھیلے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کی دفاعی چیمپئن ہے۔