پتلو کی مہندی میں مرنے والا عقیل والدین کی اکلوتی اولاد تھا

عقیل کی دو بیٹیاں اور ایک کم عمر بیٹا ہے، جبکہ اس کی آمدنی سے پورے گھر کا خرچ چلتا تھا

November 3, 2026 · قومی
پتلو کی مہندی میں مرنے والا عقیل والدین کی اکلوتی اولاد تھا

پتلو کی مہندی میں مرنے والا عقیل والدین کی اکلوتی اولاد تھا

سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے دوران مرنے والا 30 سالہ نوجوان عقیل کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

عقیل کے والد کے مطابق ان کا بیٹا گھر سے کام کے لیے نکلا تھا، تاہم انہیں معلوم نہیں کہ وہ کس طرح مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں پہنچ گیا اور وہاں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا شکار ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق عقیل کی دو بیٹیاں اور ایک کم عمر بیٹا ہے، جبکہ اس کی آمدنی سے پورے گھر کا خرچ چلتا تھا۔ واقعے کے دوران عقیل کے چہرے پر بھی شدید چوٹیں آئی تھیں۔

عقیل کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔