امریکا کی اہم ریاستوں میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

فلوریڈا، جارجیا، ساؤتھ کیرولائنا، ورمونٹ، ورجینیا اور نیو ہیمپشائر میں پولنگ کا مقررہ وقت مکمل ہو چکا ہے

November 4, 2026 · بام دنیا
امریکا کی اہم ریاستوں میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

امریکا کی اہم ریاستوں میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

امریکی ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا سمیت اہم ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

فلوریڈا، جارجیا، ساؤتھ کیرولائنا، ورمونٹ، ورجینیا اور نیو ہیمپشائر میں پولنگ کا مقررہ وقت مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اس سے کچھ دیر قبل کینٹکی اور انڈیانا میں بھی ووٹنگ کا عمل اختتام پذیر ہو گیا تھا۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد اب تمام تر توجہ ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی انتخابی نتائج پر مرکوز ہو گئی ہے، جن کا انتظار کیا جا رہا ہے۔