ٹرمپ نے گوام کے انتخابی نتائج کو ریپبلکنز کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

گوام کو طویل عرصے سے ڈیموکریٹس کا مضبوط علاقہ سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم وہاں گورنر کے اہم عہدے پر ریپبلکن امیدوار ٹونی اڈا نے ابتدائی کامیابی حاصل کی ہے۔

November 4, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ نے گوام کے انتخابی نتائج کو ریپبلکنز کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

ٹرمپ نے گوام کے انتخابی نتائج کو ریپبلکنز کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی علاقے گوام کے وسط مدتی انتخابی نتائج کو ریپبلکن پارٹی کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ریاستوں میں بھی ایسے نتائج سامنے آئیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ گوام کو طویل عرصے سے ڈیموکریٹس کا مضبوط علاقہ سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم وہاں گورنر کے اہم عہدے پر ریپبلکن امیدوار ٹونی اڈا نے ابتدائی کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹرمپ نے ٹونی اڈا کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید کہا کہ ریپبلکنز نے گوام کی مقامی سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

امریکی صدر نے ان نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گوام میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی آنے والے انتخابی نتائج کے لیے بھی مثبت اشارہ ثابت ہوگی۔